• news

پی آئی اے کرپشن ریفرنس، مہتاب عباسی دیگر پر یکم اکتوبر کو فرد جرم لگے گی

اسلام آباد (نا مہ نگار) احتساب عدالت نے پی آئی اے کرپشن ریفرنس میں مسلم لیگ کے رہنما مہتاب عباسی اور دیگر ملزموں پر یکم اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس سے متعلق ہونے والی سماعت میں سردارمہتاب عباسی، سابق سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ مہتاب عباسی پر مشرف رسول کو پی آئی اے کا غیر قانونی سی ای او تعینات کرنے کا الزام ہے۔ یکم اکتوبرکی کاپیاں فراہم کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن