• news

ڈی پی او ڈیرہ نے تھیلسیمیا کے مریض بچے کا پولیس افسر بننے کا خواب پورا کر دیا

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)پنجاب پولیس کی جانب سے انسان دوستی کی اعلی مثال،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز نے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا تیرہ سالہ بچے کی پولیس آفیسر بننے کی خواہش کو پورا کر دیا۔بچے کو ایس ایس پی رینک کی وردی پہنا کر ایک دن کے لیے ڈی پی او کی کرسی پر بٹھا یا گیا۔تفصیل کے مطابق تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا تیرہ سالہ بچے حماد رضا نے سوشل میڈیا پر پولیس افسر بننے کی خواہش کی اور ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے ایک دن کے لیے ننھے حماد کو ایس ایس پی کی وردی پہنا کر اسکے پولیس آفیسر بننے کے خواب کو سچ کر دکھایا۔ننھے ڈی پی او کو گھر سے ایس ایس پی کی گاڑی میں بٹھا کر شہر کا چکر لگوایا گیا۔جہاں شہریوں نے ننھے ڈی پی او کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ھوئے پنجاب پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر ننھے پولیس افسر کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ننھے ایس ایس پی کو پولیس لائن لایا گیا تو وہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔جسکے بعد حماد رضا نے یادگار شہدائے پر حاضری دیکر دعا بھی کی۔ڈی پی آفس پہنچنے پر اسد سرفراز نے استقبال کیا اور ننھے حماد رضا کو ڈی پی او کی کرسی پر بٹھا کر خود ایک دن کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی پی او کے فرائض سنبھالے۔

ای پیپر-دی نیشن