گوجرانوالہ خاتون آشنا کے ہاتھوں جھلسنے والا نوجوان دم توڑ گیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) آشنا کو گھر بلاکر آگ لگانے کا معاملہ، پانچ روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے والا دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقے میں پانچ روز قبل سندس نامی خاتون نے یاسین کو فون کر کے گھر بلایا اور پھر مبینہ طور پر اسے آگ لگائی تھی، آگ لگنے کے باعث بری طرح جھلسنے والے یاسین کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر رکھا ہے، دوسری جانب پولیس نے یاسین کو آگ لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔