• news

پاکستانی نوجوانوں کو کشمیرکی آزادی کے لیے متحرک کردار ادا کرنا ہو گا:مشعال ملک

اسلام آباد(نا مہ نگار)ممتاز کشمیری رہنما اور پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو کشمیرکی آزادی کے لیے متحرک کردار ادا کرنا ہو گا اور یہ اس وقت ممکن ہے جب ہمارے تعلیمی ادارے اپنے طلبا وطالبات کو ان موضوات پر بات کرنے اور خیالات کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کریں گے، ان خیالات کا اظہار مشال ملک نے فاسٹ یونیورسٹی میں کشمیر کے حوالے سے منعقد کیے گئے ایک خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا، فاسٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مباحثوں کے تین روزہ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر منعقد ہونے والی پینل ڈسکشن میں مشال ملک کے ہمراہ سابق سپیشل سیکرٹری برائے خارجہ امور تسنیم اسلم،معروف دانشور پروفیسر طاہر ملک نے شرکت کی ، مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے آواز کو طاقت کے زور سے دبانا چاہتا ہے اور ہر وہ حربہ استعمال کر رہا ہے جس سے کشمیریوں کو عالمی سطح پر تنہا کیا جا سکے، مشال ملک کا کہنا تھا کہ انکے خاوند اسیر حریت رہنما یسین ملک اپنی دھرتی اور اس کے باسیوں سے محبت کا قرض چکا رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ یسین ملک کو بھاتی جیل کے ڈیتح سیل میں دردناک ازیتیں دی جا رہی ہیں لیکن وہ اپنے وطن سے محبت اور آزادی کے جزبے سے سرشار ان مشکلات کا دیوانہ وار سامنا کر رہے ہیں، مشال ملک کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور اس دور میں سوشل میڈیا سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ، انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر کشمیر کاز کے حوالے سے کام کی دوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم کشمیر کا مسلہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں سوشل میڈیا پر بھارتی تسلط کو توڑنا ہو گا، مشال ملک نے حاضرین کو بتایا کی بھارتی لابی اپنے نوجوانوں کو اس انداز میں متحرک کیے ہوئے ہے کہ انہوں نے مودی جیسے قاتل کو بھی لیڈر بنا رکھا ہے، مشال ملک نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور اساتذہ کو طلبا میں کشمیر اور اس جیسے دوسرے ایشوز کے حوالے سے آگاہی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کرنے کی تلقین کی، اس سے قبل فاسٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے سہ روزہ مباحثوں کے مقابلوں کا فائنل راوٗنڈ منعقد ہوا جس میں شامل لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کی دونوں ٹیموں نے شرکت کرنت والی 41 دوسری ٹیموں کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے پہلی دونوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں، تقریب کے اختتام پر فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم اکرام نے معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں جبکہ جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات دیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن