• news

گوجرانوالہ: اینٹی کرپشن کا چھاپہ‘ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسر رشوت لیتے گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے تین گزیٹیڈ افسروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے، تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن کو شہری ملک ریاض احمد اور فدا حسین ضلع حافظ آباد نے 2 درخواستیں دے کر موقف اپنایا کہ محکمہ انرجی ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کی جانب سے الائیڈ سکول حافظ آباد کو نوٹس بغرض این او سی چینج اور جنریٹر وصول ہوا اور اس میں دفعہ 48 اور 60کی خلاف ورزی کا ذکر کیا جس سے خوفزدہ ہو کر سکول کی انتطامیہ نے اپنے ملازمین کو الیکٹر ک دفتر گوجرانوالہ بھجوایا وہا ں ملزمان نے 2لاکھ روپے رشوت طلب کی ورنہ سخت کارروائی عمل میں لانے کا کہا گیا جس پر ملزمان نے 1لاکھ روپے رشوت وصول کی جبکہ مزید 55 ہزار لینے کا کہا دوسری جانب گرین فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کامونکی، فیکٹری کا لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بی 3کے کنکشن کے عوض این او سی کے عوض لاکھوں روپے رشوت طلب کی ، ریجنل ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر عنصر فاروق مان پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے طارق نذیر الیکٹرک انسپکٹر ، گریڈ 18، عبدالجبار اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر گریڈ 17اور ضمیر حیدر اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر گریڈ 17 کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن