ساہیوال‘ ڈسکہ: خاتون اور بچے سے زیادتی، فیصل آباد میں بچوں کی ویڈیوز ‘ 5 ملزم گرفتار
ساہیوال‘ ڈسکہ‘ سیالکوٹ‘ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ صباح نیوز) ساہیوال کے نواحی علاقہ میں چار ملزموں نے خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گاؤں 56-GD کی رہائشی خاتون کو ناصر وغیرہ چار ملزمان اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں ملزم ناصر نے اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار / نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش نوجوان نے چھ سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ قلعہ کالر والہ کے گاؤں مانگا قدیم میں اوباش نے اسلحہ کی نوک پر پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی گھر سے دکان پر جانے کیلئے نکلی تو حویلی کے باہر کھڑے ذیشان علی نے اس پر اسلحہ تان لیا اور اسے کھینچ کر حویلی کے ایک کمرہ میں لے گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ کے محمد فیاض کا چھ سالہ بچہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم عدنان اس کو اپنے ساتھ زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور اس کیساتھ زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔ چبے کے شور پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ دریں اثنا قصور کے بعد فیصل آباد میں بھی بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کا معاملے سامنے آ گیا‘ پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔ سی پی او فیصل آباد اطہر اکرام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سمندری کے چک 222 گ ب میں کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ اور ان کی ویڈیوز بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ابتک زیادتی کا شکار چاربچوں کی نشاندہی ہوگئی۔ سی پی او کے مطابق ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر کے فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں‘ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انکوائری کیلئے ایس ایس پی آپریشن کی سربربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔