• news

مرید کے‘ وزیر آباد میں گھریلو ناچاقی پر 2 خواتین‘ اوکاڑہ کے نوجوان کی خودکشی

مریدکے‘ اوکاڑہ‘ وزیر آباد (نامہ نگاران) مریدکے کے نواحی علاقہ عباس نگر میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ عباس نگر کی رہائشی روبینہ زوجہ طاہر نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق مکہ مدینہ ٹائون اوکاڑہ کے رہائشی آصف نے گھر یلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی نوجوان کی اچانک موت پر اس کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ وزیر آباد سے نامہ نگار کے مطابق محلہ توحید گنج گکھڑ کی رہائشی 60 سالہ ساجدہ زوجہ طارق محمود نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے سول ہسپتال گوجرانوالہ لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن