ڈھاکہ: دلہن بارات لیکر دولہا کے گھر پہنچ گئی
ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی 19 سالہ دلہن خدیجہ اختر نے تمام رسوم و رواج کو مسترد کر دیا اور اپنے دولہا کو لینے کیلئے خود بارات لیکر پہنچیں۔ شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ خدیجہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں یہ بات نہیں ہو سکتی لیکن دوسری لڑکیاں بھی میرے نقش قدم پر چل سکتی ہیں۔ دولہا طارق السلام نے کہا ہے کہ ہم دونوں نے ایسی شادی ملکر کی تاکہ صنفی امتیاز کو ختم کیا جا سکے۔ لوگوں کو پیغام ملے گا خواتین بھی یہ کام کر سکتی ہیں۔