• news

گلاسکو: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، ریلی کا انعقاد

گلاسگو(کے پی آئی)برطانیہ اور یورپ میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین اور تشویشناک صورت حال کے پیش نظر بھارتی مظالم اور کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کرنے کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ سکاٹ لینڈ اور سکاٹش ہیومین رائٹس فورم کے زیر اہتمام گلاسگو میں ایک احتجاجی مارچ اور مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، سکاٹ لینڈ کے صدر حنیف راجہ ، سکاٹش ہیومین رائٹس فورم کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید گل کر رہے تھے بھارت کے ظلم اور بربریت کے خلاف نعرے لگائے گے کہ کشمیریوں کا قتل عام بند کیا ہم کیا چاہتے آزادی بھارت مرد ہ مودی دہشتگرد اور کشمیری آزادی چاہتے ہیں مظاہرین سے برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ آلسن تھیولس، سکاٹش ممبر آف پارلیمنٹ انس سرور، سکاٹش ممبر آف پارلیمنٹ پولین میک نیل نے خطاب کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی اور وسعح پیمانے پر انسانی حقوق کی پاملیوں کی شدید مذمت کی برطانوی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ موجود حالات میں کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے بھارت پر سیاسی اور سفارتی دبائو ڈالے کہ وہ کشمیریوں کو بین القوامی معائدوں کی روشنی میں مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیر میں کرفیو کو ختم کرئے عالمی انسانی حقوق اور ریلیف اجنسیوں کو جانے کی اجازت دئے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے بھارت کے ناپاک منصوبوں کو بند نہ کرایا گیا تو خطے میں امن کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتے، سکاٹ لینڈ کے صدر حنیف راجہ نے تمان کشمیری پاکستانی تنظیموں اور کمیونٹی رہنمائوں ممبران پارلیمنٹ کا مظاہرے میں شرکت اور کشمیریوں ں کے یکجہتی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا ڈاکٹر جاوید گل نے کہا ہے بھارت جس راستے پر چل رہا ہے پُرامن کوششوں کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے اس سے حالات انتہائی کشیدہ ہوگے ہیں اقوام متحدہ کو اس میں مداخلت کرنی چاہئے ، مظاہرے سے شوکٹ سلطان ، ظفر قریشی ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنمائو کونسلرز اور کمیونٹی کے سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن