• news

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں مندا، 65ارب روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص میںشدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندا چھاگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس359.89 پوائنٹس کی کمی سے31751.21پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ شیئرزکی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث65.79 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 65ارب 23کروڑ41لاکھ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑااور کاروباری حجم بھی صرف8کروڑ66لاکھ 17ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس32ہزار کی نفسیاتی حد کو وعبور کرتے ہوئے32147پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 31709پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے صورتحال میں قدرے بہتری آئی لیکن مجموعی طور پر مندے کے اثرات غالب رہے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں359.89 پوائنٹس کی کمی سے31751.21پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 95میں اضافہ ،227میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہامندے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب 23کروڑ41لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر63کھرب 31ارب 83کروڑ29لاکھ روپے ہو گیا۔شیئرز کی لین دین کے لحاظ سے 8کروڑ66لاکھ17ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 6 کروڑ66لاکھ65ہزار شیئرز کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن