معاشی ترقی کیلئے چینی تجربات سے استفادہ کے خواہش مندہیں:ڈاکٹرسلمان شاہ
لاہور(کامرس رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے مالیاتی و ترقیاتی امور ڈاکٹر سلمان شاہ سے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ 90شاہراہ پر چینی سفیر یونگ جنگ کی قیادت میں چینی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چائنا اکنامک کاریڈور کے حوالے سے پنجاب میں جاری اور آئندہ منصوبہ جات اور صوبے کی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ڈاکٹر سلمان شاہ نے چینی وفد کو صوبہ پنجاب کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے چینی تجربات سے استفادے کے خواہش مند ہیں ۔چین کی طرح پنجاب میں اربنائزیشن کا رجحان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ زراعت اور صنعت کی ترقی کے لیے چینی ماڈل پرکشش ہے ۔پنجاب کو چینی سرمایہ کاروں کا مرکز بنائیں گے ۔حکومت پنجاب چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے مابین رابطہ کار کا کردار ادا کرے گی ۔اس ضمن میں مشیر وزیر اعلیٰ کا دفتر برین سینٹر کا کردار ادا کرے گا۔