• news

سرفراز احمد سمیت 10کھلاڑیوں کی لیول ون کوچنگ کورس میں شمولیت

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لیول ون کوچنگ کورس کر لیا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سرفراز احمد سمیت دس قومی کھلاڑیوں نے لیول ون کوچنگ کورس مکمل کیا۔دو روزہ کوچنگ کورس میں وہاب ریاض ، عثمان شنواری ، فہیم اشرف ، اصف علی نے حصہ لیا۔شاداب خان ، محمد نواز ، فخر زمان ،محمد حسنین اور شاہین آفریدی نے کوچنگ کورس کیا ہے۔لیول ون کوچنگ کورس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تربیت دی گئی ہے۔کورس مکمل کرنے والے کھلاڑی ائندہ چند ہفتوں تک اسائنمنٹ جمع کروائیں گے۔اسائنمنٹ جمع کروانے کے بعد کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوچنگ کورس کا تجربہ بہت اچھا اور لطف اندوز رہا ہے۔مدثر نذر ، علی ضیا سمیت این سی اے اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن