• news

وزیراعلیٰ بلوچستان کا محمد وسیم کیلئے 5 لاکھ کا انعام

لاہور(نمائندہ سپورٹس) وزیراعلیٰ بلوچستان نے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے پر باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے، صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن