ڈیوڈ ملر نے شعیب ملک کا ٹی ٹونٹی میں زیادہ کیچزکا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
بنگلورو (اے پی پی) جنوبی افریقن کرکٹر ڈیوڈ ملر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کا زیادہ کیچز تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ ملر نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ہرڈک پانڈیا کا کیچ تھام کر یہ کارنامہ انجام دیا، ملر اور ملک نے یکساں 50 کیچز تھام رکھے ہیں۔ ملر نے 72 جبکہ شعیب ملک نے 111 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پچاس کیچز مکمل کئے۔