پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس جدہ اسلامک سی پورٹ پر لنگر انداز
جدہ (آن لائن)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس جدہ اسلامک سی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ،جہاں عمائدین شہر کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سعودی رائل فورسز کے نمائندے ،قونصل جنرل ، سفارتکار و دیگر نے شرکت کی ۔گزشتہ روز پی این ایس عالمگیر کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد اکرم نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔ استحکام کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کو اپنی تمام شکلوں سے روکنے کیلئے عالمی قوانین کا پابند ہے۔ پی این ایس عالمگیر پاک بحریہ کی عالمی اور علاقائی بحریہ کے تعاون سے ملٹی نیشنل آپریشنز میں حصہ لے رہی ہے جسے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور کاؤنٹر پیریسی کی تعیناتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔کیپٹن اکرم نے کہا کہ پی این ایس عالمگیر کی موجودہ تعیناتی پاکستان اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ سمندری ماحول غیر قانونی مقصد کیلئے استعمال نہیں نہ ہو۔۔سعودی رائل نیوی اور پاکستان نیوی کی انفرادیت یہ ہے کہ بیشتر سینئر سعودی افسران پاکستان نیول اکیڈمی کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدہ نیول بیس ہمارے دوطرفہ تعلقات کو تقویت فراہم کرتا ہے۔قائمقام قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے اپنے خطا ب تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔