لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل‘ ایک کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش
لاہور (وقائع نگار خصوصی) جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل اور ایک جج کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی سفارش کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان، ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ سمیت کمیشن کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، ،جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمد خرم کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس شکیل الرحمٰن خان کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے سفارشات پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کو ارسال کر دی ہیں۔