• news

شہباز شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والوں کی ضمانتیں منظور‘ رہائی کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف، حمزہ، سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزموں کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔ دو رکنی بنچ نے شاہد رفیق اور آفتاب محمود کی درخواست ضمانتیں منظور کیں۔ ملزموں نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے جعلی افراد کے نام پر کالا دھن سفید کیا۔ عدالت نے ملزموں کو 10 ، 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کاحکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن