• news

ٹرمپ کی ثالثی پیشکش پھر مسترد، دنیا کو کشمیر پر ہمارا موقف معلوم ہے

نیویارک ( کے پی آئی ) بھارت نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے معاملے میں ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی سے متعلق اس کا موقف دنیا کو معلوم ہے۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت متعدد مواقعوں پر دنیا کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر چکا ہے۔نیویارک میں موجود بھارت کی وزارتِ خارجہ کے سینئر اہل کار گنیش سرما نے ثالثی سے متعلق سوالات کے جواب میں بتایا کہ اس ضمن میں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کا انتظار کرنا چاہیئے۔ تاہم بھارت ماضی میں اپنی پوزیشن واضح کر چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی ۔ انہوں نے ملک کی تمام ایجنسیوں کی جانب سے 24 گھنٹے چوکسی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چوکسی کے ذریعہ ملک کو درپیش خطرات کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سرکاری دہشت گردی و غیر سرکاری عناصر سے خطرہ درپیش ہے اس لئے چوکسی ضروری ہے

ای پیپر-دی نیشن