• news

وزیر کھیل آزادکشمیر چودھری سعید پانچ سال کیلئے نااہل قرار

مظفر آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے وزیر کھیل آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کو نااہل قرار دے دیا گیا۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے اپنے فیصلے میں چوہدری محمد سعید کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔وزیر کھیل کے خلاف سرکاری رقبے پر ناجائز تجاوزات اور توہین عدالت کیس تھا۔اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز کو نا اہل قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن