فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی ایک روپیہ 86 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ )فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے یہ اضافہ کیا جائے گا۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ 2اکتوبر کو کیا جائے گا۔