• news

ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان: امریکی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندا

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کی طرف سے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے اعلان پر امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مواخذے کی کارروائی کا اعلان صدر کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ یاد رہے 13 ستمبر کو امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق تحقیقات تیز کرنے کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ تحقیقات کی روشنی میں قانون ساز فیصلہ کر سکیں گے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی سفارش کی جائے یا نہیں۔ خیال رہے ایوان نمائندگان کے ایک سو پینتیس ڈیموکریٹ ارکان صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حامی ہیں۔ مواخذے کو کامیاب بنانے کیلئے دو سو اٹھارہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔ نینسی پلوسی کا کہنا تھا امریکی صدر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے رہنما پر دبائو ڈالا کہ وہ جوبائیڈن سے تحقیقات کریں۔ امریکی صدر نے تحقیقات کو گند قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں، مگر ڈیمو کریٹس کا مقصد سب پر پانی پھیر کر بریکنگ نیوز چلوانا ہے۔ مواخذے کے اعلان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹوں میں مندا دیکھنے میں آیا۔امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ’صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن