• news

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عمرہ کیلئے سعودی عرب چلے گئے‘ جسٹس گلزار قائم مقام ہونگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کی وطن واپسی تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے۔ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں سینئیر جج جسٹس گلزار احمد بطور قائمقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن