• news

انسداد دہشت گردی علاقائی رابطوں کا فروغ بھارت کو پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور روس نے بھارت کو انسداد دہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورروس کی پارلیمنٹ اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین کے درمیاں نور سلطان، قازقستان میں چوتھی یوروایشین کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے اس مسئلے کو حل کے لیے غیر سنجیدہ رویے کے تناظر میں کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 52 دنوں سے جاری کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی نفاذ کے وجہ سے مقبوضہ وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے اور علاقہ مکینوں کو بھارتی افواج نے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔ روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے مزید جاری رہنے سے ایک انسانی المیہ جنم لینے کاخطرہ ہے۔ بعدازاں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر، مصطفیٰ سینٹوپ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن