آستانہ: پاکستان نے یور ایشین کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر قرارداد پیش کر دی، بھارتی وفد کا ہنگامہ
آستانہ( کے پی آئی+ آن لائن ) بھارت کی سخت ہنگامہ آرائی کے باوجودیورو ایشئن کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر قراردادپیش کر دی گئی،رکاوٹ ڈالنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھارتی وفد کے ارکان کو جاڑ پلا دی اور کہاکہ ان کی تقریر کوہم نے خاموشی سے سنا ہے وہ بھی ہماری بات آرام سے سنیں۔قراردادمیں کہا گیا ہے کہ کشمیر سمیت دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہیں ۔ یورو ایشئن کانفرنس کے شرکا بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔قرادادمیں بھارت کی روڑے اٹکانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔مسئلہ کشمیر پر قرار داد پیش کرنے پر بھارتی وفد سیخ پا ہوگیا۔ٖڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی تقریر کے دوران بھی بھارتی وفد ہلڑ بازی کرتا رہا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر بھارتی وفد نے سلیم مانڈوی والا کی تقریر روکنے کی کوشش کی ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرار داد پیش کردی۔ سلیم مانڈوی والا نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورو ایشئن کانفرنس کے شرکا بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔کشمیر سمیت دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں۔ ظلم اور جبر کے ذریعے انسانوں کی مرضی کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ انسانی حقوق کی خلاف اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہیں۔ یورو ایشیئن کانفرنس کے شرکا کشمیر فلسطین اور میانمار میں مظالم کا نوٹس لیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کشمیر سمیت ہر جگہ طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔ خود مختاری کشمیری عوام کا جمہوری حق ہے جس کی حمایت کرتے ہیں۔دنیا بھر میں غیر جمہوری قوتیں عوام کو ڈرا دھمکا کر مذاکرات کے راستے بند کررہی ہیں کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔مسئلہ کشمیر بین الاقوامی برادری کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والے ممالک کے شکر گذار ہیں۔ ترکی ایران یو اے ای اور دیگر ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی ہے۔. بین الاقوامی تنظیموں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔