• news

عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب پر اپنا جو اب دیا جائیگا، بھارت

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پر اپنا جواب دینے کا حق استعمال کرے گا۔ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے کشمیر میں مظالم اور غیر قانونی اقدامات کے علاوہ آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ ہندوتوا کے نظریہ کو بے نقاب کیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں سمیت دوسری اقلیتوں پر ہندو راج مسلط کرنا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ نے کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا نہ کیا تو کشمیر کے مسئلہ پر جنوبی ایشیاء میں جنگ چھڑ سکتی ہے جسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن