کشمیریوں کو بھی ہیرو ہی کہنا …… عمران کی تقریر میں ہالی وڈ کی فلم کا ذکر
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں ہالی ووڈ فلم کا ذکر بھی کیا انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ فلم ڈینی وش میں ہیرو کو کچھ لوگ لوٹتے ہیں اور اس کی بیوی کو قتل کر دیتے ہیں ہیرو کو انصاف نہیں ملتا تو وہ بندوق اٹھا کر سب کرمنلزکو مارنا شروع کر دیتا ہے۔ سینما میں بیٹھے لوگ ہیرو کو کھڑے ہوکر داد یتے ہیں۔ اگر یہی کچھ کشمیری بھی کریں تو ان کو دہشت گرد نہ کہنا ان کو بھی ہیرو ہی کہنا۔