’’کشمیر میں ہوتا تو میں بھی بندوق اٹھا لیتا‘‘ عمران کے خطاب میں ہال کئی بار تالیوں سے گونجا
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ہال کئی بار تالیوں سے گونجا۔ پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ بھارت نے ہمارے صرف دس درخت تباہ کئے جس کا ہمیں بہت دکھ ہے، ہم نے بڑے پیار سے یہ درخت لگائے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جتنے کشمیریوں کو بھارت نے پابند سلاسل کر رکھا ہے اگر برطانیہ میں اتنے جانور بھی بند ہوتے تو شور مچ جاتا۔ وہ انسان ہیں ان پر کوئی نہیں بولتا۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ نو لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں ہم پانچ سو دہشت گرد کیسے بھیج سکتے ہیں۔ عمران نے کشمیر کی صورتحال کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کشمیر میں ہوتا اور 55 روز گھر میں بند کر دیا جاتا، خواتین سے زیاتی ہوتی تو کیا میں چپ بیٹھتا۔ کیا میں ذلت کی زندگی گزارتا بلکہ میں بھی بندوق اٹھا لیتا۔