• news

پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنیوالے 20 ممالک میں شامل ہو گیا: ورلڈ بنک

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کاروبار کرنے میں زیادہ آسانیاں پیدا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہو گیا۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان نے کاروباری سرگرمیوں شروع کرنے سے متعلق 6 شعبوں میں اصلاحات کی ہیں۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچاموتو کے مطابق کاروبار شروع کرنے میں آسانی کے سلسلے میں چھ شعبوں میں بہتری لانے پر پاکستان زیادہ اصلاحات لانے والے 20 ممالک مین شامل ہو گیا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے کاروبار کرنے میں سہولتوں کے حوالے سے نئی عالمی رینکنگ 24 اکتوبر کو جاری کرے گا۔ گزشتہ سال جاری ہونے والی 2019ء کی رینکنگ میں پاکستان کا 190 ممالک میں 136 واں نمبر تھا۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان نے تعمیراتی کاموں، جائیداد کی ملکیت، بجلی کی فراہمی، سرحد پار تجارت اور عوام کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے جیسی اصلاحات متعارف کرائی ہیں کاروبار میں زیادہ آسانیاں پیدا کرنے والے 20 ممالک میں چین، بھارت، بنگلہ دیش، سعودی عرب، بحرین، قطر، تاجکستان، ازبکستان اور زمبابوے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن