امریکی صدر نے پیٹر گینور کو فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا سربراہ نامزد کر دیا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹر گینور کو فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا سربراہ نامزد کر دیا۔ وائٹ ہائوس نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پیٹر گینور کو قائم مقام سربراہ نامزد کیا گیا ہے جو جنگلات کی آگ اور سمندری طوفانوں کی صورت میں حکومتی اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ اس عہدے کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں جیفری بیئرڈ کا نام بھی زیرغور تھا لیکن ایک بار میں جھگڑے میں ملوث ہونے کے الزام کے باعث انہیں اس عہدے کے لیے مناسب نہیں سمجھا گیا۔