• news

یو این چارٹر کے تحت وعدے پورے نہیں ہو سکے، نائب صدر انڈونیشیا

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا کے نائب صد محمد یوسف کلا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں افریقی ضرب المثل دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ تیز چلنا چاہتے ہو تو اکیلے چلو لیکن اگر آپ دور جانا چاہتے ہو تو اکٹھے چلو۔ تمام ملکوں کی حاکمیت اعلیٰ کا احترام اہم ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کئے گئے بہت سے وعدے پورے نہیں ہو سکے۔ عالمی امن کیلئے ملکوں کا باہمی احترام ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن