• news

وزیراعلی خیبرپی کے کا 5بہنوں کے بھائی کمسن ڈرائیور کی کفالت کا اعلان

پشاور (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمود خان نے رکشہ چلانے والے پانچ بہنوں کے کمسن بھائی کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔ پشاور میں بخشو پل کے 13 سالہ اجمل سے رکشا چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری ہوئی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار اسے چالان دینے لگا تو کمسن ڈرائیور نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد گردوں کے مریض ہیں اور وہ پانچ بہنوں کا واحد سہارا ہے۔ کمسن ڈرائیور کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے اس کا نوٹس لیا اور بچے کو وزیراعلیٰ ہاؤس بلالیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے بچے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد اور 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جب کہ بچے کو سکول میں داخل کروا کر تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن