• news

امریکی خاتون سے روابط، مالی بدعنوانی کا الزام برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات جاری

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف مالی بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایک امریکی کاروباری خاتون کے ساتھ ان کے روابط کا معاملہ ایک پولیس واچ ڈاگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں سنڈے ٹائمز میں چھپنے والی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ جانسن کے جینیفر آرکوری کے ساتھ تعلقات میں ممکنہ طور پر ذاتی مالی مفاد کا عنصر شامل ہو سکتا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب جانسن لندن کے میئر تھے۔ آرکوری کی کمپنی کو میئر کے دفتر کی طرف سے اسپانسرشپ کے دو گرانٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن