• news

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ‘ بھارتی سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ یکم اکتوبر کو سماعت کرے گا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمہ سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 رکنی بنچ یکم اکتوبر کو سماعت کا آغاز کرے گا۔ یاد رہے اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اصل حقائق عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن