• news

امریکی سٹاک ایکسچینجز میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں کو خارج کرنے پر غور

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی حکومت ملکی اسٹاک ایکسچینجز میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں کو 'ڈی لسٹ‘ یا خارج کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس معاملے سے واقفیت رکھنے والے تین مختلف ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایک بڑا اقدام ہو گا اور اس کے امریکا اور چین کے باہمی تجارتی تعلقات پر کافی سنگین اور منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ فی الحال اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ رواں برس فروری کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں کی تعداد 156 ہے۔ اندازوں کے مطابق یہ اقدام سلامتی سے متعلق خدشات یا پھر تجارتی مذاکرات میں سبقت حاصل کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن