نیب کا سوالنامہ پڑھ کر مزا آیا، خاطر خواہ جواب دیا جائیگا: مراد علی شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب کا سوالنامہ مل گیا ہے پڑھ کر مزہ آیا، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں چاہے جیل کے اندر ہوں یا باہر وزیراعلیٰ سندھ وہی ہوگا جسے پیپلز پارٹی چاہے گی ۔ نیب سوالنامہ کا خاطر خواہ جواب دیا جائیگا۔ جیالے کیسز سے نہیں ڈرتے، مراد علی شاہ نے نمرتا چندانی کیس پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ لواحقین نے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کرائی تاہم پولیس اور انتظامیہ نے حقائق اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سوالنامے کا جواب دوں گا، امید ہے نیب میرے جواب سے مطمئن ہوگا، اپنی گرفتاری کی باتیں آٹھ ماہ سے سن رہا ہوں۔ پی پی نے مجھے نامزد کیا اور اسمبلی نے ووٹ دیئے۔ جلد پی پی کی سندھ اسمبلی میں سو نشستیں ہو جائیں گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دوسرے مسلمانوں کی بات نہیں کی عمران خان کی تقریر بھٹو اور بے نظیر کی تقریر سے آگے کچھ نہیں ۔