اوکاڑہ‘ گھریلو جھگڑے پر کزن کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ گھر یلو جھگڑے نوجوان کو پیٹرول ڈال کرزندہ جلاڈالا ‘ ملزمان مقتول کے حقیقی کزن ہیں، ڈی پی اواوکاڑہ جہانزیب نذیر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کوجلداز جلد گرفتارکرنے کاحکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گائوں فاضل والا میں گھر یلوجھگڑے پر 3بھائیوں ناصر، عباس اور نواز ش نے اپنے کزن افضال پر پیٹرول چھڑک کراسے آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، اہل دیہہ نے نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا، جہاں وہ جان بحق ہوگیا۔ مقتول کے والد احمد علی نے کہا کہ اس کے بڑئے بیٹے کی شادی ملزمان کے ہاں ہوئی تھی، کچھ عرصہ قبل مقتول کے بیٹے کا اپنی تائی سے کسی بات پر جھگڑا شروع ہوگیا، جس نے تائی کو ملزمان کواس بات کارنج تھا اور وہ متعدد بار اس سے پہلے بھی مقتول پر حملے کر چکے تھے۔ خدشہ کے پیش نظر ڈی پی او اوکاڑہ کودرخواست بھی دی تھی ۔