خیبر پی کے میں ڈاکٹروں کی چوتھے روز بھی ہڑتال، 26کیخلاف مقدمہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے او پی ڈی سروس، آپریشن تھیٹر اور دیگر سہولیات کی فراہمی معطل ہے۔ سرکاری ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی نمائندہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ 15 کے قریب ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے جو ابھی تک جیل میں ہیں، حکومت جلد از جلد تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو رہا کرے۔ اگر حکومت نے تمام مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلائیں گے۔