• news

نجم سیٹھی کیخلاف عمران خان دعوی ہتک عزت کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 22اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اینکر پرسن نجم سیٹھی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 22اکتوبر تک ملتوی کر د ی گئی ۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ نے کیس کی سماعت کی ،وزیراعظم عمران خان کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ نجم سیٹھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔نجم سیٹھی کی جانب سے وکیل منیر بھٹی نے پاور آف اٹارنی جمع کرایا۔کیس کی سماعت بغیر کارروائی22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن