کل سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے سپریم کورٹ کا روسٹر جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) کل سوموارسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے سپریم کورٹ کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے،30 ستمبر سے چار اکتوبر تک چھ ججز بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تمام بینچز پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے تاہم ایک بینچ ویڈیو لنک کے ذریعے رجسٹریوں کے مقدمات سنے گا۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ادائیگی عمرہ کے سلسلے میں ملک سے باہر ہونے کے باعث پہلے دو روز بینچ میں شامل نہیں ہوں گے تاہم دو اکتوبر سے وہ بینچ نمبر ایک کی سربراہی کریں گے۔پیر اور منگل کو بینچ نمبر ایک جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر دو میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مقبول باقر شامل ہوں گے۔بینچ نمبر تین جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر چار میں جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان شامل،بینچ نمبر پانچ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی محمد امین جبکہ بینچ نمبر چھ میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل ہوگا۔دو اکتوبر سے چار اکتوبر تک بھی چھ ججز بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے تاہم بدھ سے بینچ نمبر ایک جسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر دو میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس منیب اختر ،بینچ نمبر تین جسٹس مشیر عالم جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مقبول باقر ،بینچ نمبر چار میں جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن،بینچ نمبر پانچ جسٹس منظور احمد ملک جسٹس سجاد علی شاہ اور قاضی محمد امین جبکہ بینچ نمبر چھ میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہوں گے۔