تنازعہ کشمیر پر عمران خان کے دبنگ موقف کا پوری دنیا میں چرچا ہے : بابر اعوان
لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسلم مدبر کے طور پر بولے اورانہوں نے امہ کے درد کو زبان دی ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سفیر کشمیر ہونے کا حق ادا کیا ، انہوں نے اسلام فوبیا پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا اور انسان دوست بن کر موسمیاتی چیلنج بھی اٹھایا ۔بابر اعوان نے کہا کہ ترکی سے اسپین تک، بنگال سے پرتگال تک اور ایشیاء سے آسٹریلیا تک تنازعہ کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کے دبنگ موقف کا چرچہ ہے ۔ ہزار خوف ہو لیکن زبان ہو دل کی رفیق یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق ۔