• news

برطانوی نژاد خاتون سے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے برطانوی نژاد خاتون سے جنسی بداخلاقی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ ہفتہ کو ملزم پولیس اہلکار اریب علی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ملزم نے خود حساس ادارے کا ملازم ظاہر کیا تھا ۔ملزم نے برطانوی نڑاد پاکستانی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ گولڑہ پولیس نے مقدمہ نمبر 458درج کر کے پولیس کمانڈو کو گرفتار کیا تھا۔ملزم اریب علی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

ای پیپر-دی نیشن