ڈی پی او شیخوپورہ کا تھانہ شرقپور کا دورہ ‘ صفائی ‘ ریکارڈ کی چیکنگ
شرقپور شریف (نامہ نگار ) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے اچانک تھانہ شرقپور کا دورہ کیا اس موقع پر تھانے کی صفائی اور ریکارڈ ،لسٹوں کی چیکنگ کی حوالات میں بند ملزمان سے ملاقات کی اور فردا فردا ان کے موقف کو سناتھانہ کے ریکارڈ کی عدم تکمیل پر فرنٹ ڈیسک انچارج آکاش کو شوکاز نوٹس جاری کیا انہوںنے تمام تفتیشی افسران کوہدایت کی کہ اپنی کارکردگی کو بہتر کریں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے انہوںنے کہاپویس افسرشہریوں کی خدمت عبادت سمجھ کرکریںانصاف کی فراہمی یقینی بنائیں جرائم پیشہ افراد چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں سزا سے نہیں بچ سکیں گے عوام پویس کے ساتھ تعاون کریں ضلع شیخوپور کو امن کا گہوار بنادیں گے۔