ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں :ملک رشید احمد
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے داخلی و خارجی محاذ پر پاکستان مسائل کی لپیٹ میں ہے ۔ناکام حکومتی خارجہ پالیسی کی بدولت بھارت ملکی سرحدوں پر سیاہ بادل بن کر منڈلا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں اور سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ماسوائے چین کے کوئی بھی ملک پاکستان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے جبکہ نا اہل حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر جیلوں میں بوگس کیسوں میں بند کر رکھا ہے اب ظالم حکمران زیادہ دیر نہیں ٹک سکتے انکا سیاہ دور ختم ہونے کو ہے اس موقع پر سابق چیرمینز سردار فاروق اکبر،ملک خالد عمر ،ملک مسعود خاں،چوہدری فاروق بقاپوری اور ملک اعجاز احمد کھائی بھی موجود تھے ۔