• news

50 لاکھ گھر دینے والوں نے سینکڑوں افراد کے سر سے چھت چھین لیـ:آغا علی حیدر

سیدوالا (نامہ نگار ) موجودہ حکومت بذریعہ نیب اپوزیشن کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہے حکومت کی بدترین اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث مظلوم کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم میں اضافہ ہوا ۔یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے ملک میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوگئے ، غیر ملکی قرضوں ،مہنگائی اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔50 لاکھ گھر دینے والوں نے سینکڑوں افراد کے سر سے چھت چھین لی بے روزگاری کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوچکا ہے پیٹ بھرنے کیلئے دو وقت کی روٹی اور تن ڈھانپنے کیلئے کپڑے کا حصول ناممکن ہوتا جارہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن