دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کا مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
کمپالا(صباح نیوز)سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن نے یوگینڈا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی وفد کی معاملہ کو اندرونی مسئلہ قراردینے کی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔یہ فیصلہ بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قیادت میں پاکستانی مندوبین کی طرف سے ایوان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے بعد کیا گیا۔ایسوسی ایشن نے پاکستان سے کہا کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک تحریری درخواست جمع کروائے ۔جب بھارت کے مندوب نے مسئلہ کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کو کوشش کی تو رکن ممالک نے اسے سختی سے ردکر دیا۔