ڈاکٹر بیروزگاری سے تنگ آ کر احتجاجاً پکوڑے بیچتے تھے‘بیان کا مقصد انکی توہین نہیں تھا‘ شوکت یوسفزئی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے ڈاکٹروں سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبرا مطلب ڈاکٹروں کی توہین نہیں تھا۔ ڈاکٹر میرے لئے قابل احترام ہیں۔ میرا بیٹا بھی ڈاکٹر ہے۔ میں نے ڈاکٹروں کی بے روزگاری سے متعلق بات کی تھی۔ مطلب یہ تھا کہ ڈاکٹرز بے روزگاری سے تنگ آ کر احتجاجاً پکوڑے بیچتے تھے۔