ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کا فون سننے سے انکار کر دیا
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کا فون سننے سے انکار کر دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے رابطے کا بندوبست کیا گیا لیکن صدر ٹرمپ انتظار کرتے رہ گئے لیکن ایرانی صدر نے لفٹ نہ کرائی۔