چیف جسٹس ہائیکورٹ کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر تعمیر کمپلیکس کالا شاہ کاکوکا دورہ
لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے کالاشاہ کاکو میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر تعمیر کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار عبدالستار بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اکیڈمی کمپلیکس کے تعمیر شدہ بلاکس کا دورہ کیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کمپلیکس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اکیڈمی کمپلیکس کے مکمل ہونے تک وہ باقاعدگی سے کمپلیکس کا دورہ کریں گے۔