انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں، 3مغوی بچے اور خاتون بازیاب
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مردان صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت لاہور داتا دربار سے اغواء اورگم ہونے والے 3مغوی بچوںاور ایک خاتون کو بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملت پارک نے کارروائی کرتے ہوئے 2بچوں6سالہ زہرہ حسنات،10سالہ حسن الدین اور ان کی والدہ حنا عاطف کو صوبہ خیبر پختونخواسے بازیاب کر کے ملزم بلال شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم بلال شاہ ماںاور اس کے 2 بچوں کو اغوا کرکے ضلع مردان صوبہ خیبر پختونخواہ لے گیا تھا۔ اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس ٹبی سٹی نے 14سالہ ذہنی معذورمغویہ طوبہ تارا کوبحفاطت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا ہے۔مغویہ طوبہ تاراکا ذہنی توازن درست نہ ہے اور سپیشل ایجوکیشن سکول میں اول کلاس میں پڑھتی ہے۔ اس کے والدین گھریلو کام کاج میں مصروف تھے کہ اسی دوران طوبہ تارا گھر سے باہر نکلی گئی اور گم ہوگئی ۔مغویہ کے والدنے تھانہ ٹبی سٹی میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔