پاکستان کیساتھ ہاکی سیریز:ہالینڈ کے سفیر کی صدر پی ایچ ایف سے ملاقات
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دو طرفہ ہاکی مقابلوں کیلئے ہالینڈ کے سفیر واؤٹر پلمپ کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے فروغ کیلئے ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق ہوا, ڈچ سفیر نے ہالینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے بھی دلچسپی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک انٹرنیشنل ایف ٹی پی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہالینڈ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کرینگے۔ ، اس موقع پرصدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا اولمپک کوالیفائنگ بھی ہالینڈ میں آئندہ ماہ کھیلنے گا۔ہالینڈ کی ٹیم اگر پاکستان آئے گی تو ملکی ہاکی کو فائدہ ہوگا۔ ہالینڈ کے دورہ پاکستان سے ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی کیلئے بھی راہ ہموار ہوگی۔